کیا کریں
- بینک کے رابطہ کی تفصیلات کے لیے ہمیشہ باضابطہ ویب سائٹ دیکھیں
- اپنے رابطہ کی تفصیلات بینک کے ساتھ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں اور لین دین سے متعلق الرٹس حاصل کرنے کے لیے سبسکرائب کریں
- اپنے کمپیوٹر/ موبائل پر حقیقی اینٹی وائرس اور مالورے مخالف سافٹ ویئر انسٹال کریں اور اسے اپ ڈیٹ رکھیں
- اپنا پاس ورڈ مضبوط اور منفرد رکھیں
- اپنے کارڈ نمبر، پاس ورڈ یا کسی بھی ذاتی/ حساس جانکاری کو ذخیرہ کرنے سے بچنے کے لیے، اپنے براؤزر کی آٹو کمپلیٹ ترتیبات او بند کریں
- پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے کوئی بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ہوشیار رہیں
- لین دین کرتے وقت اپنے ویب براؤزر کی اسٹیٹس بار میں پیڈلاک سائن یا https پر دھیان دیں
- ہمیشہ پیغامات میں ہجے کی غلطیوں پر دھیان دیں، جس میں حساس معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے کہا گيا ہو، کیونکہ اس سے آپ کو کسی جعلسازی کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔
کیا نہ کریں
- حساس معلومات جیسے کہ پن، پاس ورڈ، او ٹی پی یا کارڈ کی تفصیلات کو کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
- اپنے بینک کھاتے تک رسائی کرتے وقت عوامی وائی فائی یا مفت VPN (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک)/ عوامی کمپیوٹرز کا استعمال کرنے سے بچیں
- نامعلوم ذرائع/ مرسل آئی ڈی سے حاصل شدہ لنک پر کلک نہ کریں
- عام طور پر استعمال کیے جانے والے پاس ورڈ جیسے 123456، نام، تاریخ پیدائش وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
- اپنے بینکنگ پاس ورڈ کو کہیں بھی لکھنے اور براؤزر پر کہیں بھی محفوظ کرنے سے بچیں
- ریموٹ شیئرنگ ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں جیسے – اینی ڈیسک (Anydesk
- یو پی آئی کے ذریعہ رقم حاصل کرنے کے لیے کسی کیو آر کوڈ کو اسکین نہ کریں یا پن(ذاتی شناختی نمبر) یا او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) درج نہ کریں
- اے ٹی ایم پر کسی انجان شخص کی مدد نہ لیں۔
یاد رکھنا:
کوٹک مہیندرا بینک یا اس کے ملازمین/ نمائندے کبھی بھی آپ کے نجی کھاتے کی جانکاری نہیں مانگیں گے۔ کسی بھی معلومات کے لیے، ہمیشہ ہی باضابطہ ویب سائٹ – www.kotak.com پر جائیں
محفوظ رہیں، ہوشیار رہیں!